تقریبات

ماڑی انڈس: امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام مورخہ ۱۸ ذوالحجہ کوجشن ولایت (عید غدیر) کے موقع پر ذاکرین عظام، شعرا کرام تبریک پیش کرتے ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی جانب سے معزز شعرا کرام و ذاکرین عظام کو تعریفی اسناد و شیلڈز پیش کی گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان: علامہ سید افتخار حسین نقوی کی استاد العلماء غلام حسن نجفی جاڑا کے جنازے میں شرکت

ماڑی انڈس، ضلع میانوالی: علامہ سید افتخار حسین نقوی الفجر یونیورسٹی کے نئے بلاک کے انتخاب کے موقع پر

علامہ سید افتخار حسین نقوی سے علامہ سید سبطین کاظمی صاحب کی ملاقات، اس موقع پر الفجر یونیورسٹی، انڈس ہائی سکول، جامعہ خدیجۃ الکبری، پکی شاہ مردان، المہدی ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر طالبات کو شارٹ کورس میں درس بھی دیا، اور طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

اسلام آباد: سچ ٹی وی ہیڈ آفس میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی عیادت کےلئے جامعہ المصطفیٰ کا وفد تشریف لایا، اس موقع پر مولانا لیاقت حسین، مولانا اعجاز حسین نگری، مولانا سلیم کاظم، ڈاکٹر ندیم حسین بلوچ آف ساہیوال موجود ہیں۔

ماڑی انڈس: علامہ سید افتخار حسین نقوی جامعہ امام خمینی کے طلباء کو درس دیتے ہوئے۔

ماڑی انڈس: علامہ سید افتخار حسین نقوی جامعہ امام خمینی کے طلبا کو درس محمدؐ و آل محمد علیہم السلام دیتے ہوئے۔