اظہار تشکر
باسم اللہ الرحمٰن الرحیم وبہ نستعین۔اللھم صل علی سیدنا محمد وآل محمد علیھم السلام وعجل اللہ فرجھم الشریف بظھور قائمھم المھدی( علیہ السلام )۔۔۔۔اظہار تشکر وامتنان۔۔۔۔۔۔۔تمام برادران وعلمائے کرام ومشائیخ عظام وتمام احباب وآئمہ جمعہ وجماعات حفظھم اللہ تعالٰی جمیعا ۔۔السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔کہ آپ حضرات نے میری صحت وعافیت کے لیے رب کریم سے دعائیں مانگیں اور اللہ تعالٰی نے اپنے حبیب مصطفے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکی آل پاک صلوات اللہ علیہم اجمعین کے صدقے میں آپکی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور مجھ بندہ عاجزوعاصی کو شفاء کامل عطاء فرمائی۔۔۔۔۔۔۔۔ اس عظیم نعمت کا جس قدر شکر بجا لائیں کم ھے۔ اللہ کریم ھے اپنے فضل و کرم سے ھماری خطائیں معاف کرتے ہوئے اپنا کرم جاری رکھے اور ھمیں کارھائے خیر کی جو توفیق دے رکھی ہے وہ ھم سےواپس نہ لے بلکہ مزید توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔عاجزی کے اعتراف کے ساتھ عرض ہے کہ تمام حمد اللہ کے لئے ہے جس نے ھمیں اپنی معرفت دی اور ھمیں عقل کا اندھا نہیں بنایا۔تمام حمد اللہ کے لئے ھے کہ اس نے ھمیں اپنے حبیب مصطفے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت سے قرار دیا ہے اور اپنے حبیب مصطفے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آل اطہار علیھم الصلوات والسلام کی محبت وولایت کی نعمت سے نوازا ھے۔اور تمام حمد اللہ کے لئے ھے کہ اس نے ھماری روزی اپنے ھاتھ رکھی اور لوگوں کے ھاتھ میں قرار نہیں دی۔۔حمد ھے اللہ کے لئے کہ اس نے ھمارے گناہوں پر پردہ ڈال رکھا ہے اور ھماری خطاون اور غلطیوں کا جلدی مواخذہ نہ کر کے ھمیں مخلوق میں رسواء نہیں کرتا۔۔۔تمام حمد اللہ تبارک وتعالی کے لئے ھےکہ اس نے اپنی مخلوق میں ھمارے ھمدرد اور چاھنے والے۔دعائیں دینے والے قرار دئے ھیں۔ اللہ تعالٰی اپنے کرم واسع کے صدقے اور اپنے حبیب مصطفے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکی آل پاک صلوات اللہ علیہم اجمعین کے صدقے میں سب کی حاجات پوری کرے اور سب کو خیر کثیر عطاء فرمائے اور سب کی مساعی کو قبول فرمائے۔۔۔۔۔ آمین الہی آمین ثم آمین یا رب العالمین بحق محمد وآل محمد علیھم السلام۔۔۔میں الحمد للہ خیر وعافیت سے 10 نومبر 2022میلادی۔بیروت سے علاج کروانے کے بعد پاکستان واپس آگیا ھوں الحمد للہ کہ میں مکمل صحت وعافیت سے ھوں۔۔ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے بہت دعائیں دیں اور اللہ کریم نے آپکی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا۔۔۔۔۔۔آپ سب کے لئیے دعاء گواور سب کا شکر گذاربندہ۔۔ سید افتخار حسین نقوی۔۔12 نومبر۔2022میلادی۔۔۔اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔

فرمودات و پیغامات