تنظیمات
علامہ سید افتخار حسین نقوی غیر معمولی حیثیت کے مالک ہیں، ان کے کام کی تاریخ کے اور بھی بہت سارے متاثر کن پہلو ہیں، ان میں سے ایک اہم پہلو سماجی انصاف کی تلاش ہے۔ بہت عرصہ قبل غیر سرکاری خیراتی تنظیم امام خمینی ٹرسٹ کے نام سے ادارے کی بنیاد رکھی۔ ان کے ادارے نے 2005ء کے آنے والے ہولناک زلزلے میں اور پھر 2010ء میں آنے والے سیلاب جیسی بڑی قدرتی آفات سے بے گھر ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کی مدد کیلئے انتھک محنت کی۔ 2011ء میں ان دو واقعات نے ہزاروں لوگوں کی زندگی کو تبدیل کر دیا۔ امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سربراہی میں متاثرہ علاقوں جن میں راجن پور، جام پور، لیہ، ڈی جی خان، میرپور آزاد کشمیر سمیت ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان کا دورہ کیا تاکہ ضرورت مند افراد تک بروقت امداد تقسیم کی جا سکے۔ ان کی سربراہی میں مستقبل میں امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے ذریعہ حاصل ہونے والے مقاصد کےلئے بہت زور دیا گیا۔ وہ پرجوش اور سماجی کارکن کی حیثیت سے لوگوں تک ان کی ضرورت کی اشیاء موقع پر پہنچانے کا عزم لے کر کام کرتے رہے تاکہ عوام کو مستقبل میں بہتر انداز میں امداد مل سکے۔ ان کی ٹرسٹ نے معاشرے میں مجبور و بے سہارا افراد کی اجتماعی شادیوں کا بھی اہتمام کیا اور اب تک ہزاروں کنبے آباد کئے جو کہ شادیوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نہ صرف امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے چیئرمین ہیں بلکہ معاشرے کو خوشحال بنانے کی کوششوں میں مصروف دیگر تنظیموں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ اس وقت عوام کی فلاح و بہبود کےلئے بروقت وسائل صرف کرنے اور ایک مثالی انسانیت پسند شخصیت کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل ہیں۔