امام خمینیؒ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں نادار و مستحق افراد کی کفالت کا پروگرام شروع کیا گیا جس میں یتیم بچوں، بیوگان سمیت دیگر معذور افراد کی ماہانہ بنیادوں پر سرپرستی جاری ہے۔ اس سلسلے میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت دیگر امور پر شبانہ روز خدمات جاری و ساری ہیں۔