پس منظر

تعصبات اور فرقہ واریت سے پاک خالصۃ علمی بنیادوں پر تحقیقات کو آگے بڑھانا اور حکومتی اور معاشرتی سطح پر سامنے آنے والے دینی مسائل و موضوعات کا علمی و تحقیقی بنیادوں پر احاطہ کرتے ہوئے ملک میں ایک مثبت کردار ادا کرنا اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد امت اسلامی کو ایک بنیادی اصول کے طور پر متعارف کرانا

خطوط و مکاتیب

منتہائے نور تحقیقی مجلہ

منتہائے نور کے نام سے ایک سہ ماہی تحقیقی مجلہ شائع کیا جائے گا جس کا اصل مقصد شیعہ مکتب فکر کے علمی چہرے کو سامنے لانا اور شیعہ مکتب کی علمی میراث کو علمی محافل تک پہنچانا ہے

فکری فورم

اس تحقیقاتی ادارے کا ایک فکری فورم ہو گا جس میں ملک کے نامور اسکالرز کو شامل کیا جائے گا۔ یہ فورم اہم ترین ملکی ایشوز پر ایک مذاکراتی نشست کا اہتمام کرے گااور فوری طور پر اپنے فکری نتائج کو منظر عام پر لائے گا اور متعلقہ اداروں اور حکام تک پہنچائے گا۔

شعبہ تحقیق و تألیف

شعبہ تحقیق و تالیف کا کام مختلف دینی موضوعات کی تشخیص اور ان پر تحقیق کرنے کے بعد اپنے کام کو تحریری شکل میں پیش کرنا ہو گا۔اس شعبے کی یہ ذمہ داری ہو گی کہ اہم ترین ملکی اور بین الاقوامی ایشوز کی نشاندہی کرے اور ان پر پہلے سے موجود تحقیقی پیشرفت کو سامنے رکھے۔

شعبہ لائبریری

اس تحقیقاتی ادارے میں ایک لائبریری بنائی جائے گی جس میں فقہ، فلسفہ، کلام، کلام جدیداورعرفان و تصوف پر اہم ترین کتابیں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس لائبریری کو دنیا بھر میں دینی موضوعات پر لکھی جانے والی جدید ترین کتابوں کا مرکز بنایا جائے گا

اعلی تعلیم میں معاونت کا شعبہ

بنیادی طور پر اس شعبے کا مقصد با صلاحیت طلباء کو اعلی تعلیم کی ترغیب دلانا اور اس راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لیے ان کی معاونت کرنا ہو گا۔

شعبہ ترجمہ و تحقیق

ترجمہ و تحقیق کا شعبہ ان اہم ترین کتابوں کی نشاندہی کرے گا جن کا براہ راست تعلق نئی نسل کی فکری تربیت سے ہو اور جو پاکستان کے علمی حلقوں کے لیے قابل استفادہ ہو۔